ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہنگیا عسکریت پسند گروپ کا حملہ، پانچ فوجی زخمی

روہنگیا عسکریت پسند گروپ کا حملہ، پانچ فوجی زخمی

Sun, 07 Jan 2018 12:21:56    S.O. News Service

ینگون 6جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )میانمار کی سکیورٹی فورسز اور ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بظاہر روہنگیا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند گروپ نے گھات لگا کر ایک فوجی ٹرک حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا فوجی ٹرک ایک بیمار شخص کو ہسپتال لے جا رہا تھا۔ میانمار کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں بنگالی دہشت گردوں کی تنظیم کے بیس افراد شریک تھے۔ فوجی ٹرک پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری ’اراکان روہنگیا سالویشن آرمی‘ (ARSA) نے قبول کر لی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔


Share: